پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
.
اسلام آباد میں اہم چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے رہنماؤں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری اور مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چین کے زرعی، صنعتی اور توانائی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ شہباز شریف نے پاکستان میں گیم چینجر سی پیک کا آغاز کرنے پر چینی قیادت بالخصوص صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …