Home Latest News Urdu پاکستان کا مفاد عامہ چین کی اولین ترجیح۔۔۔ترجمان،چینی وزارت خارجہ۔
Latest News Urdu - November 26, 2019

پاکستان کا مفاد عامہ چین کی اولین ترجیح۔۔۔ترجمان،چینی وزارت خارجہ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب ڈیپٹی سیکریٹری ایلس ویلز کی سی پیک منصوبہ اور بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے حوالے سے ہتک آمیز رویے اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ نے ایلس ویلز کو سی پیک منصوبہ کو محض چین کے قومی مفاد عامہ سے مشروط منصوبہ قرار دینے، اور پاکستان کیلئے قرضوں کی دلدل سے منصوب کرنے سے متعلق سوال پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان پر ایسی سازشیں بالکل عیاں ہیں لیکن کچھ امریکی کردار ایسی متروک مہارتوں سے اپنی مذہوم کاوشوں کو پھر سے بروئے کار لا رہے ہیں حالانکہ انہیں عوام نے پہلے ہی ایسے ہتھکنڈوں کو یکسر مسترد کرچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مفاد عامہ کا تحفظ چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سی پیک منصوبے کے سبب نہ صرف پاکستان کی مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں بلکہ بہتر کوالٹی کی ٹرانسپورٹیشن اور پاور انفراسٹریکچر بھی حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کی اقتصادی نمو میں ایک سے دو فیصد بہتری آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…