پاکستان کو علاقائی روابط کے اہم مرکز کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،سینیٹر مشاہد حسین
.
ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک (ڈیو کام پاکستان) نے “2023 میں پاکستان کی جیو پولیٹیکل ریپوزیشننگ” کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا اور اس میں مقررین نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے خاص طور پر ایشیا پیسیفک خطہ کی روشنی میں اپنے جیو پولیٹیکل، اسٹریٹجک اور اقتصادی فریم ورک پر نظرثانی کرنی چاہیے۔اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ چین، ترکی اور سعودی عرب جیسے بڑے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے روابط کےایک علاقائی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم رکھے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…