پاکستان کو معاشی استحکام حاصل کرنے کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم۔۔۔۔۔چئیر مین سرمایہ کاری بورڈ۔
سی پیک منصوبہ کے سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین زبیر گیلانی نے چینی وفد سے ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے چینی وفد کو سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرانے کے علاوہ پاکستان کی مقامی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرکے پیدوار میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا جبکہ اس دوران انہوں نے مستقبل میں پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چین کی مدد سےبھاری صنعتوں کی تنصیب سے برآمدات میں اضافہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…