پاکستان کو چین سے دو ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ مل گیا
.
چین نے پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔اس ہفتے کے شروع میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ بینکوں کے چینی کنسورشیم نے پاکستان کی طرف سے دستخط کیے جانے کے بعد 15 ارب رینمبی ( 2.3ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ چند دنوں میں معیشت میں بہتری آئے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…