پاکستان کی جانب سے تاجکستان کوسی پیک کے تحت گوادر میں موجودمواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔
.
پاکستان نے تاجکستان کو اپنی گرم پانی کی بندرگاہ کراچی اور گوادر تک رسائی کی پیشکش کی جو سی پیک کا حصہ ہے کیونکہ اس سے سرحد پار سے بجلی کی ترسیل کے منصوبے کو بحال کرنے کے عزم کو تقویت ملے گی۔ یہ بات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔ شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر حکام اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…