Home Latest News Urdu پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے,سینیٹر مشاہد حسین سید
Latest News Urdu - April 17, 2022

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے,سینیٹر مشاہد حسین سید

.

چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ چین کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہیں جو صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے آغاز سے استوار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے سنبھالنے کے پہلے روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کے چین کے ناظم الامور سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان چین کو اپنا قریبی دوست اور مضبوط پارٹنر سمجھتا ہے۔ سینیٹر مشاہد نے مزید کہا کہ چین ان چند ممالک میں سے شامل ہے جن کے حوالے سے پاکستان میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوطی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا جب شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔ دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں تیزی سے ترقی کے دورکا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی توسیع کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پاکستانیوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنائے گا۔

Comments Off on پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے,سینیٹر مشاہد حسین سید

Check Also

پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…