Home Latest News Urdu پاکستان کی وفاقی وزارت زراعت کے وفد کا چین کی نمایاں مشینری کمپنی کا دورہ۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 28, 2019

پاکستان کی وفاقی وزارت زراعت کے وفد کا چین کی نمایاں مشینری کمپنی کا دورہ۔۔۔۔

پاکستان کی وفاقی وزارت زراعت کے اعلٰی سطحی وفد نے مشینری اور سازوسامان کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے چین کے صوبہ شینگڈونگ کے شانتوئی کنسٹریکشن مشینری کمپنی کا دورہ کیا ہے اور اس دورے کے سبب پاکستان کے زراعتی شعبے میں بہتری کی راہیں ہموار ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق وفد نے بلڈوزر مینوفیکچر کرنے والی ڈویژن ورکشاپ، کمپنی کی ٹریک چیسی بنانے والی برانچ، کسٹمر ایکسپیرئنس سینٹر اور پراڈکٹ ٹیسٹ سینٹر کا خصوصی طور پر دورہ کیا۔کسٹمر ایکسپیرئنس سینٹر میں وفد کو شانتوئی فل ہائیڈرالک بلڈوزرز کی وضع اور کارکرگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اس دوران وفد نے شانتوئی کی ایڈوانس کوالٹی منیجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے شانتوئی بزنس کمپنی اور پاکستان کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کے فروغ پر خواہشمندی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …