پاکستان کی’اقتصادی ڈپلومیسی’ کا اوّلین محور چین ہونا چاہئے،مصطفٰی حیدر سید۔
.
پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید پاک چین تعلقات کے باقائدہ قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ سےغیر مشروط طور پر چین کی حمایت کی ہے اور یو این ایس سی میں چین پاکستان کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کو چین کی طرف سے پاکستان کی معیشت کے لئے اعتماد کا ووٹ قرار دیا جبکہ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سی پیک منصوبے پر باضابطہ دستخط کے بعد سے پاکستان میں مختلف شعبوں خصوصاً خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستانی حکومت کی اقتصادی سفارتکاری کا محور چین سے شروع ہونا چاہئے جو دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے اور یہ صرف تمام متعلقہ گروپس جیسے سرکاری اداروں ، بزنس کونسلوں ، متعلقہ وزارتوں اور تھنک ٹینکس کی مربوط کوششوں کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔