پاکستان کے برآمدات کو بڑھانے کے لئےصنعتی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی جانب سےخصوصی مدد فراہم کرنے کا عزم۔۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر سے خصوصی طور پر ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے چینی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے وفاقی وزیر کو سی پیک منصوبے کے مختلف زیرِ تکمیل اور تکمیل شدہ پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں سماجی و اقتصادی شعبے کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا جا رہا ہے جسکے سبب عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت پاکستان کے صنعتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خصوصی مدد فراہم کرکے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کا عزم رکھتی ہے۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے کہا حکومت پاکستان عام آدمی کی معیارِ زندگی میں بہتری اور ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔