Home Latest News Urdu پاکستان اور چین صنعتی اور تجارتی شعبے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
Latest News Urdu - December 10, 2021

پاکستان اور چین صنعتی اور تجارتی شعبے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

.

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور بیجنگ سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس کے تحت ملک  میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون پر پاک چین مشترکہ کمیٹی کے ورچوئل اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز بین الاقوامی براہِ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے، صنعتی یونٹس کے قیام اور تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے صنعتی شعبے کی بڑی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور گوادر ملک کے تجارتی شعبے کو ترقی دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

Comments Off on پاکستان اور چین صنعتی اور تجارتی شعبے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …