پاکستانی آم اگلے ہفتے سے چین پہنچیں گے۔
.
پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ اگلے ہفتے چین پہنچے گی کیونکہ برآمدات کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امپیریل وینچرز کے بانی عدنان حفیظ نے کہا ہے کہ بہت سے چینی صارفین پہلے ہی وی چیٹ جیسے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے آم کی بکنگ کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ سال شنگھائی میں آم کے پروگرام کا مثبت ردعمل آیاتھا لٰہذا اس تجارت کو بڑھانے کے لئے بیجنگ میں اس نوعیت کی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






