پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق کی چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
.
چین کے ممکنہ سرمایہ کار شراکت داروں کو پاکستان کی صنعتی سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پاکستان سفارت خانہ بیجنگ میں ایک پاک چین اقتصادی اور کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے اس موقع پرانہوں نے چینی صنعت کاروں اور تاجروں کو پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی پرکشش پالیسیوں اور سرمایہ کاری دوست رعائتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں جیسے کہ ٹیکسٹائل، معدنیات، زرعی مصنوعات، سمندری غذا، دستکاری اور کھیلوں کی مصنوعات میں سرمایہ کاری کےمواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔پاکستانی سفیر معین الحق نے شرکاء کو ملک کی بڑی اور مسابقتی ہنر مند لیبر فورس اور متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جیسے سڑکوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…