پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے دی۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ناننگ میں چین آسیان ایکسپو کے موقع پر منعقدہ چائینہ پاکستان ٹریڈ اینڈ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے معروف چینی تاجروں کو دعوت دی ہےکہ وہ پاکستان میں سازگار اور سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے تحت متعدد منصوبے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اب سی پیک صنعتی کاری ، سائنس و ٹیکنالوجی ، سماجی و اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔پاکستانی سفیر معین الحق نے مزید کہا کہ چین پہلے ہی پاکستان کے زرعی شعبے کے ساتھ ساتھ سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے فورم کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں امید ظاہر کی کہ چینی انٹرپرائز چین آسیان ایکسپو پلیٹ فارم کا بہتر استعمال کریں گے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …