پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اگلے ماہ ٹیکسپو 2023 کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش (ٹیکسپو) 2023 میں شرکت کی دعوت دی جو آئندہ ماہ (مئی) کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ اور شنگھائی، گوانگ زو، چینگڈو اور ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل خانے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی شرکت اور دورے کو آسان بنانے میں معاونت کریں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) ٹیکسپو 2023 کا انعقاد کر رہی ہےجو 26 مئی سے 28 مئی تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ تین روزہ ایونٹ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی نمائش ہے اور یہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …