پاکستانی سفیر معین الحق کی چین کے سیکیورٹی کمشنر چینگ گوپنگ سے ملاقات۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے چینی وزارت خارجہ کے ایکسٹرنل سیکیورٹی کمشنر چینگ گوپنگ سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران انہوں نے دو طرفہ سلامتی، معیشت اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چینگ گوپنگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آئرن برادرز ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






