پاکستانی قیادت کی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین تعلقات اور سی پیک کا سفر جاری رہے گا۔
.
پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنے دوستانہ موقف پر قائم رہے گا اور ملک کی قیادت کی تبدیلی سے پاکستان کے ساتھ قائم غیر متزلزل تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کی تمام جماعتوں کے متحد رہنے اور ملک کے استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…