پشاور دھماکہ کے واقعے پر چینی صدر شی جن پنگ کاپاکستان کے نام تعزیتی پیغام
۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر نے سانحہ پشاور کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر مزید کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے، سماجی استحکام اور عوام کی سلامتی و تحفظ کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کے نام چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ چینی وزیر اعظم نے پشاور دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …