Home Gwadar Updates Urdu پہلی افغان ٹرانزٹ کارگو اتوار کو گوادر بندرگاہ پہنچ جائے گی۔۔۔متعلقہ وزارت کی جانب سے کارگو شرائط و ضوابط کا اطلاق۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - October 18, 2019

پہلی افغان ٹرانزٹ کارگو اتوار کو گوادر بندرگاہ پہنچ جائے گی۔۔۔متعلقہ وزارت کی جانب سے کارگو شرائط و ضوابط کا اطلاق۔۔۔

پہلی افغان ٹرانزٹ کارگو شپ 15000ٹن کے کیمیکل فرٹیلائزر کے ساتھ 20اکتوبر 2019کواتوار کے روز گہرے سمندری بندرگاہ گوادر پہنچ جائے گی۔وزارت تجارت نے گوادر بندرگاہ میں ٹرانشپمینٹ اور کارگو کے شرائط و ضوابط کا اطلاق بھی کیا ہے۔ان شرائط و ضوابط کے اطلاق سے پاکستان کے دونوں بندرگاہوں میں سہولیات میں آسانی پیدا ہونے کے سبب بوجھ بھی کم ہوگا۔متعلقہ وزارت نے درآمدات و برآمدات کی پالیسی وضع کرنے کے علاوہ بلوچستان کے گوادر پورٹ میں تجارت کو فعال کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کو شپنگ کے طریق کار سے بھی آگاہ کیا ہے۔اسی طرح گوادر پورٹ سے افغانستان کے لئے کارگو کی صورت میں کنٹینرزکے استعمال کے ذریعے سے بین الاقوانی معیار کو ملحوظ نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف