پی آئی اے نے چین کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد-شیان اور بیجنگ-اسلام آباد روٹس کے لیے پروازوں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائینہ سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے چین کے لیے موسم سرما کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کا آغاز یکم نومبر سے کیا گیا ہے اور مسافر آسانی سے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تمام مسافروں کو کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …