پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے رولر ٹوریزم میں چینی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور۔۔۔۔۔
پی سی جے سی سی آئی کے صدر زرک خان نے تھنک ٹینک میٹنگ میں پاکستان میں چینی طرز پر ”رولر ٹوریزم”متعارف کرانے کے لئے سفارشات پیش کی ہیں۔اس دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں دنیا بھر میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور پاکستان کے شمالی علاقوں کی مہم جُو سیاحت،ثقافتی ورثہ اور آثار قدیمہ کے نوادرات دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پی سی جے سی سی آئی کےصدر کا چینی طرز پر پاکستان میں”رولر ٹوریزم” کو متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ثقافتی حوالے سے اہمیت کے حامل پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر معظم گورکی نے کہا کہ پاکستان کے شہری علاقے سیاحوں کے لئے توجہ کا ساماں رکھتے ہیں جبکہ ملک کے دیہی علاقے آرٹ،دستکاری اور دلکش ثقافت کا شاندار نمونہ ہیں۔