پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے پھلوں کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے چینی مہارتوں کو استعمال کرنے پر غور۔
.
پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) چین سے متعدد چینی تجارتی وفود کو پاکستان میں مدعو کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ادارے کی توجہ چین کو پاکستانی پھلوں کی برآمدات بڑھانےپر مرکوز ہے۔ پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پھلوں کو پروسیس کرنے کے لئے چین پھلوں کے معیار کو بڑھانے کے مراکز ، پروسیسنگ یونٹس، پانی کی کمی کے پلانٹ اور کولڈ اسٹوریج چَینز قائم کرنے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔جس کے بعد پھل دنیا بھر کی مختلف منڈیوں میں برآمد کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…






