Home Latest News Urdu پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے چینی تعاون کا اعتراف اور پذیرائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام۔
Latest News Urdu - May 26, 2021

پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے چینی تعاون کا اعتراف اور پذیرائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام۔

.

پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) نے 1951 سے لے کر تا ایں دم پاکستان کے ساتھ چین کے تعاون کو تسلیم کرنے اور اس کو سراہنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس اجلاس میں پی سی جے سی سی آئی کے صدر ایس ایم نوید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے متعدد ممبران نے شرکت کی۔ ایس ایم نوید نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ پی سی جے سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی ایک اعلٰی معیاری منصوبہ بننے کی جانب گامزن ہے جو دوطرفہ معاشی نمو کو تیز کرے گا۔

Comments Off on پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے چینی تعاون کا اعتراف اور پذیرائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …