Home Gwadar Updates Urdu چائینہ پاور حب اور دی سٹیزنز فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر لسبیلہ میں سکول کی تعمیر کریں گئے۔۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - December 31, 2019

چائینہ پاور حب اور دی سٹیزنز فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر لسبیلہ میں سکول کی تعمیر کریں گئے۔۔۔۔۔

چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی اور دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے مابین بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے گاؤں گڈانی میں مشترکہ طور پر سکول کا قیام عمل میں لانے کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا باقائدہ آغاز ہو چکا ہے اور مجموعی طور پر تعمیر میں 30ملین روپوں کی لاگت آئے گی جبکہ سال 2020ء کے اپریل کے مہینے میں کلاسوں کا آغاز بھی ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں زیرِ تعمیر اس سکول میں مستحق طبقے کے 180طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی استعداد ہوگی۔ یاد رہے کہ چینی کمپنی نے 2016ء سے اب تک کئی قابل تائید و کارپوریٹ سماجی ذمہدارری کے منصوبہ جات پر 124ملین روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔ مزید برآں یہ کہ چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ژاؤ یونگینگ نے لسبیلہ کے عوام کی معیارِ زندگی میں بھی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…