Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری کسی طورپروقتی مشکلات کا شکارنہیں، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
Latest News Urdu - February 25, 2020

چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری کسی طورپروقتی مشکلات کا شکارنہیں، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

.

چین اور پاکستان نے ایک دفعہ پھرکرونا وائرس کےوبائی مرض  کےپھیلنےکے اندیشے کے سبب سی پیک کےتعطل کا شکار ہونےکے خدشات کو سختی سے رد کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے زیر اہتمام سیمینار کے دوران پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا کہ سی پیک پر عملدرآمد کے عمل میں  کسی طورپر وقتی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے  پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سی پیک کی بروقت تکمیل کے سفر  میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نےاس موقع پر میگا پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…