Home Latest News Urdu چائینیز ورسٹی میں پاکستانی طلباء ”سٹوڈنٹس آف دی ایئر ایوارڈ”حاصل کرنے میں کامیاب۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 27, 2019

چائینیز ورسٹی میں پاکستانی طلباء ”سٹوڈنٹس آف دی ایئر ایوارڈ”حاصل کرنے میں کامیاب۔۔۔۔۔

چین کے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء نے حالیہ تعلیمی سال میں بہترین کارکردگی کے باعث ”بیسٹ سٹوڈنٹس آف دی ایئر” ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس، جرمنی، پولینڈ، فرانس، مصر، کازکستان اور افریقی ممالک کے طلباء کے ساتھ موازنے کے بعد تقریباََ 85 فیصد پاکستانی طلباء نے سٹوڈنٹس آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کئے۔ جس میں پاکستانی طلباء کے انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، منیجمنٹ سائنس اور اکنامکس کے شعبے میں پاکستانی طلباء کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بہترین نوعیت کا حامل پایا گیا۔ واضح رہے کہ بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ میں پاکستانی طلباء کثیر تعداد میں جنوبی کوریا، روس اور پولینڈ کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو پچھے چھوڑ دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔