چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ محمد اظفر احسن سے ملاقات کی اور انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور چیئرمین اظفر احسن نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے بزنس ٹو بزنس تقریبات کے انعقاد اور ایسےبزنس فورمز کے قیام کی اہمیت پر زور دیا جو غیر ملکی اور مقامی کاروباروں کی میچ میکنگ کو فعال کر سکیں۔ انہوں نے آئندہ ماہ سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …