Home Latest News Urdu چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تقریباً 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے پر چین کی حکومت کو سراہا۔
Latest News Urdu - September 29, 2023

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تقریباً 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے پر چین کی حکومت کو سراہا۔

.

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی و محبت سیاست سے بالاتر ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگار ہیں چین کے سرمایہ کار و تاجر اس سے مستفید ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے 74ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتےہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے جیانگ زیڈونگ کو پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔تقریب میں پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چینی سفیر مسٹر جیانگ زیڈونگ، اراکین پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس اہم سنگ میل پر عزت مآب صدر شی جن پنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) اور چین کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات قابل فخر ہیں، پاکستان اور چین کے مابین دوستی و محبت سیاست سے بالاتر ہے، پاکستان پہلی مسلم قوم تھی جس نے چین کو تسلیم کیا جس پر پاکستان کو فخر ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کی محبت اور اعتماد کا ثبوت ہے، سی پیک کی تکمیل سے پورا خطہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے گا، سی پیک منصوبہ جات نہ صرف اس خطے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کی ترقی کی ضمانت ثابت ہو سکتے ہیں، سی پیک کی بدولت دنیا کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ میسر ہوگا۔

Comments Off on چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تقریباً 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے پر چین کی حکومت کو سراہا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …