Home Latest News Urdu چیئرمین سینیٹ کی چینی وفد سے ملاقات،سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
Latest News Urdu - April 28, 2023

چیئرمین سینیٹ کی چینی وفد سے ملاقات،سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

.

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور دیگر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان اور بالخصوص گوادر کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Comments Off on چیئرمین سینیٹ کی چینی وفد سے ملاقات،سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…