چیئرمین نیوٹیک پاک چین پیشہ ورانہ تربیت کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں۔
.
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے چیئرمین سید جاوید حسن نے چینی میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں کو پیشہ ورانہ تعلیم پر تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور مزید پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے سینکڑوں پاکستانی اسکولوں کو 500 ملین روپے مالیت کی پیشہ ورانہ تربیت اور تکنیکی آلات عطیہ کیے ہیں۔ 200 کے قریب پاکستانیوں کو مختصر مدت کی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ پر چین بھیجا گیا ہے جبکہ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …