چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےسبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کے لئے الوداعی عشائیہ کا اہتمام۔
.
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جِنگ کے لئے الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں چینی سفیرکا نمایاں کردار ہے۔ مزید برآں اس موقع پر آرمی چیف نے کووڈ-19 بحران، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کے لئے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق اس موقع پر باہمی تعمیر و ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون کی وسعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…