چین 16اکتوبر سے کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانگریس کا انعقاد کرے گا۔
.
چینی میڈیا کے مطابق چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی اپنی 20ویں پارٹی کانگریس کا آغاز 16 اکتوبر سے کرے گی۔تفصیلات کے مطابق یہ ایک تاریخی اجلاس ہے جس میں صدر شی جن پنگ کو ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر دوبارہ نامزد کیے جانے کی توقع ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی میٹنگ میں بڑے پیمانے پر توقع کی جا رہی ہے کہ صدر شی کو غیر معمولی تیسری مدت کے لیے صدر کے طور پر بحال کیا جائے گا۔ اس میں ایک نئی اعلیٰ قیادت کی لائن اپ بھی وضع کی جائے گی، کیونکہ صدر شی ژی کی پارٹی میں گرفت مضبوط ہے اور ملک کے بانی ماؤ زی تنگ کے بعد سب سے طاقتور چینی رہنما کے طور پر اپنی حیثیت رکھتے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…