چین اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے،ژاؤ لیجیان
.
چین کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان ژاؤ لیجیان نے چین کی وزارت خارجہ میں خارجہ امور کے ماہر محمد مہدی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا اور ان کی مضبوط دوستی پر زور دیا۔ مہدی نے چین کی ون چائنا پالیسی کی پاکستان کی توثیق اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر اس کے موقف کی حمایت کی تصدیق کی۔ چینی پارلیمنٹیرینز کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں پاک چین تعلقات، علاقائی خوشحالی اور سی پیک کی پیش رفت کے لیے باہمی مفادات پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹر…





