چین اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کمر بستہ، سی پیک کے تحت تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ۔
.
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ 13 گست کوچینی انجینئرزکے قافلےکو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ وانگ وینبن نے کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری،کمپنیاں اور ادارے چوکس رہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…