Home Latest News Urdu چین اور پاکستان نے کووڈ-19کی وبا کے سبب پیدا صورتحال میں مکمل تعاون کو یقینی بنایا، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود۔
Latest News Urdu - April 23, 2021

چین اور پاکستان نے کووڈ-19کی وبا کے سبب پیدا صورتحال میں مکمل تعاون کو یقینی بنایا، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود۔

.

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے چھ ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کووڈ-19کی وبا کے دوران پاکستان اور چین نے مثالی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ تمام ممالک کو وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ ویڈیو کانفرنس کی میزبانی چینی نائب وزیر خارجہ وو جیانگاؤ نے کی اور اس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا کے نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکریٹریوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کی تعمیر وترقی کی رفتار کو آگے بڑھایا۔سہیل محمود نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ باہمی مقاصد کی سمت کام کرنے کے لئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

Comments Off on چین اور پاکستان نے کووڈ-19کی وبا کے سبب پیدا صورتحال میں مکمل تعاون کو یقینی بنایا، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …