Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کی جانب سے جے سی سی 10 ویں اجلاس میں سی پیک کی کے تحت ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - September 28, 2021

چین اور پاکستان کی جانب سے جے سی سی 10 ویں اجلاس میں سی پیک کی کے تحت ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔

Enter Your Summary here.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے خصوصی طور پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے خاص طور پر سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی میں مدد ملے گی۔چینی سفیر نونگ نے یہ بھی کہا کہ آنے والے کچھ ماہ میں پاکستان اور چین تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے اور خاص طور پر وہ جو لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے لیے 40 سے زائد کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گوادر پورٹ سے افغانستان تک ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے۔ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے گوادر ویمن ایمپلائمنٹ ڈویلپمنٹ سینٹر اور نارتھ فری زون کا ذکر کیا اور کہا کہ جلد ہی یہ عام عوام خصوصاًبلوچستان کے لوگوں کو مدد فراہم کرے گا۔ مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کان کنی کے شعبے میں بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک مجموعی طور 75,000 لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں ہیں جبکہ مقامی مزدوروں کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔

Comments Off on چین اور پاکستان کی جانب سے جے سی سی 10 ویں اجلاس میں سی پیک کی کے تحت ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…