چین اور پاکستان کے اعلٰی عہدیداران کا پاکستان سٹیل ملز کو سی پیک فریم ورک میں شامل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال۔۔۔۔۔
پاکستان اور چین پاکستان سٹیل ملز کو سی پیک منصوبہ کے فریم ورک میں شامل کرنے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں۔اس حوالے سے 6 نومبر 2019ء کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی ہونے والی ملاقات میں اعلٰی سطحی چینی عہدیداران اور پاکستان کی وزارتوں کے اعلٰی عہدیداران کے درمیاں مشاورت ہوئی۔ اس مسودے پر دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہوجانے کی صورت میں پاکستان سٹیل ملز کو سی پیک منصوبہ کے فریم ورک میں شامل کرلیا جائے گا جس کی بدولت ماہانہ 2 ارب روپے کے نقصان سے بچا جاسکے گا۔
چین کے ارمچی سے اسلام آباد تک پہلے کارگو روٹ کا باضابطہ آ غاز۔
ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بی…