چین اور پاکستان کے درمیان جدید زرعی ٹیکنالوجی تعاون کیلئے معاہدے پر دستخط
.
چین کی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی میں منعقدہ چین پاکستان جدید زرعی تعاون کے سمپوزیم میں چین پاکستان جدید زرعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے بیلٹ اینڈ روڈ زرعی تعاون کے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ اس معاہدے پر نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی، چائنا نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن اور دفتر خارجہ امور کمیشن، شانسی کی صوبائی پارٹی کمیٹی نے دستخط کیے۔ تینوں فریقوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت بین الاقوامی زرعی ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے، زرعی ہنر کی تربیت، بیرون ملک زرعی پارکوں کی تعمیر اور بی آر آئی ممالک کے زرعی صنعتی سلسلے کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…