چین اور پاکستان کے درمیان نئے فضائی کارگو روٹس کا آغاز۔
۔
پاکستان اور چین کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے دو اضافی فضائی کارگو روٹس قائم کیے گئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نئے فضائی راستے چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے گوانگ شی کے دارالحکومت ناننگ کو پاکستانی شہروں کراچی اور لاہور سے جوڑیں گے۔ ناننگ-کراچی روٹ ہفتے میں تین بار چلائے گا، جبکہ ناننگ-لاہور روٹ پر ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں بنیادی طور پر پاکستانی پھلوں اور سمندری غذا کو کراچی اور لاہور سے چین تک پہنچانے پر توجہ مرکوز کریں گی، جبکہ ناننگ سے پاکستانی مارکیٹ میں چینی ملبوسات کے لوازمات اور دیگر سامان کی ترسیل میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …