چین اور پاکستان کے مابین تعلقات کے فروغ میں روایتی طب کا اہم کردار۔
.
چین اور پاکستان روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے شعبے میں تعاون کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ سندھ کے محکمہ صحت نے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس میں چین ٹی سی ایم میں ماہر نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ چین کے جنوبی صوبہ ہنان میں چین پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن (ایس پی سی سی ٹی سی ایم) دس نوجوان ڈاکٹروں کے پہلے بیچ کو ٹی ایم سی تھیوری اور کلینیکل پریکٹس میں تربیت دے گا۔ اپنی تربیت کی تکمیل کے بعد وہ ٹی سی ایم کے ذریعے تشخیص اور علاج کے لیے پاکستان میں اپنے اپنے علاقوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…