چین ایک آزمودہ اور بااعتماد دوست ہے،سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے نیگ شگون، ڈاکٹر طلعت شبیر۔
.
اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں چائینہ پاکستان اسٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر طلعت شبیر نے چین کو پاکستان کا آزمودہ اور با اعتماد دوست قرار دیا ہے۔ وہ “پاک چین تعلقات کے علاقائی اور عالمی تقاضے” کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سماجی و اقتصادی ترقی پر پیشرفت کو بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔ مزید برآں،انہوں نے کہا کہ سی پیک افغانستان تک سرمایہ کاری کے ذریعے سے علاقائی روابط میں اضافہ کرے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…