چین ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان (اے ٹی پی) میں پاکستان کو مدد فراہم کرے گا
.
ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان (اے ٹی پی) پر قومی رابطہ کمیٹی کے 16ویں اجلاس کے دوران وزیر برائے قومی غذائی تحفظ سید فخر امام نے کہا ہےکہ زرعی منصوبے میں چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کا تعاون پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام امجد نے کہا کہ مفاہمت کی ایک یادداشت کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے چینی اکیڈمی کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معاہدے کے تحت پاکستان فصلوں کی اقسام کی ترقی اور جانوروں کی نسل کی بہتری میں چین سے تعاون حاصل کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان زرعی مشینری کی مزید ترقی اور صلاحیت کی نشوونما اور تربیت میں بہتری کے لیے چین سے تعاون حاصل کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…