Home Latest News Urdu چین بیج کی صنعت میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
Latest News Urdu - March 28, 2021

چین بیج کی صنعت میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

.

چائینہ اکنامک نیٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد سی پیک کے ایجنڈے میں چین اور پاکستان کی زراعت کے بیج کی صنعت میں تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ چین پاکستان سیڈ انڈسٹری کوآپریشن اینڈ ایکسچینج فورم میں چین اور پاکستان کے زرعی ماہرین نے بیج کی صنعت میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ہیں۔ چین کی بیجنگ اکیڈمی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری سائنسز کے ڈاکٹر ژانگ شینگوان نے چین سے پاکستان میں دو لائن ہائبرڈ گندم متعارف کرائی ہیں اور گذشتہ سال کے دوران گندم کی پیداوار میں اوسطاً 50فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس ضمن میں ان کا کہناہےکہ پاکستان میں گندم کی کم پیداوار میں بیج کی اقسام ، بد انتظامی ، زیادہ درجہ حرارت ، خشک سالی جیسی وجوہات شامل ہیں جن پر بیج کی نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔

Comments Off on چین بیج کی صنعت میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…