چین دس فیصد بین الاقوامی طلباء کی میزبانی کے ساتھ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر براجماں۔۔۔
سینٹر فار چائینہ اینڈ گلوبلائزیشن نے ورلڈ انویشن سمِٹ فار ایجوکیشن اینڈ دی انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے مشترکہ ریسرچ رپورٹ کا اجراء کیا ہے جس کے مطابق چین بین الاقوامی طلباء کی تیسری سب سے بڑی منزل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین نے سال 2018ء میں مجموعی طور پر 10 فیصد بین الاقوامی طلباء کا خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ 2013ء میں چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء کی تعداد 9,500 تھی جبکہ سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستانی طلباء کی تعداد 2018ء میں 25,000 تک پہنچ گئی تھی اور اب یہ تعداد 28,000 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ چین میں زیرِ تعلیم بین الاقوامی طلباء میں تقریباً نصف کا تعلق بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو روٹ سے جڑے ممالک سے ہے جس کے سبب ان طلباء کو تبادلوں کے پروگرامات کے ذریعے سے بین القوامی سطح پر تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آئیں ہیں۔