چین دونوں ملکوں کی تجارت سے وابستہ خواتین کے مابین قربتیں بڑھانے کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے۔۔۔ چینی سفیر برائے پاکستان
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے تنظیم کی صدر ثمینہ افضل کو چائینہ پاکستان فری ٹریڈ ایگریمینٹ کے دوسرے دور کا اکتوبر سے آغاز ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ اس ایگریمنٹ سے پاکستان کی %90مصنوعات بشمول زرعی اور سی فورڈ کو زیرو ڈیوٹی کے ساتھ چینی مارکیٹ میں رسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ اس دوران چینی سفیر نے پاکستان کی تعمیر و ترقی سے متعلق چین کی 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آ گاہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوچین کی تجارت سے وابستہ خواتین کے ساتھ مراسم بڑھانے میں اعانت کرنے کا اعلان کیا تاکہ پاکستان کی تجارت سے وابستہ خواتین کو نئے مواقع میسر آسکیں اوردو طرفہ تجارت فروغ پا سکےجبکہ انہوں نے نومبر میں متوقع پانچوں اسلام آباد ایکسپو میں چین کی تجارت سے وابستہ خواتین کو پاکستان آمد کی دعوت دینے کا وعدہ کیا تاکہ وہ پاکستان کی تجارتی مارکیٹ میں مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تجارت سے وابستہ خواتین کے ساتھ قربتیں بھی بڑھا سکیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے پاکستان کی تجارت سے وابستہ خواتین کو چین میں منعقد ہونے والے مختلف تجارتی نمائشوں میں بجھوانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …