چین سی پیک منصوبہ کے تحت تیل اور گیس کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان کے صنعتی شعبے میں ترقی کے علاوہ ملک کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ یونیورسٹیوں کے تیسرے دو روزہ سی پیک کنسورشیم کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں 10 ارب ڈالر اور مقامی سٹیل کے شعبے میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس دوران انہوں نے ایم ایل ۔1ریلوے پراجیکٹ کے لئے 9 ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…