چین سی پیک کی ترقی کےلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
.
چین نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور اِس سے پاکستان میں توانائی کے ڈھانچے اور توانائی کی سیکیورٹی کی بہتری میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے تھرکول بلاک ون کول پروجیکٹ کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اِس بیان کو سراہا کہ یہ منصوبہ ریت کے ٹیلوں کو توانائی کے ذریعے میں تبدیل کر دے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…