چین سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن میں 5 نئے کوریڈورز کی بنیاد رکھنے کا خواہاں ہے، احسن اقبال
.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پاک چین تعلقات پر بلاوجہ ٹرولنگ کرنےکی کوشش کی گئی، وزیراعظم کے دورے میں چینی قیادت نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا، ہماری خواہش ہے چین سے بزنس ٹوبزنس تعلقات کو فروغ دیں، دورہ چین کے دوران ایک ہی دن چینی صدر اور وزیراعظم نے استقبالئے دیئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین نے کہا ہے کہ سی پیک کا اپ گریڈڈ ورژن پاکستان کے ساتھ شروع کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کے نتیجے میں 8000 میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، موٹرویز بنیں، چین نے کہا 5 نئے کوریڈورز کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، ان میں گروتھ، لائیولی ہڈ، انوویشن، گرین اکانومی اور ریجنل ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا اب ہمیں ایک اور موقع مل رہا ہے، چین نے پاکستان میں انتخابات کا بھی خیرمقدم کیا، چین نے برادرانہ درخواست کی کہ سیاسی استحکام برقرار رکھیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…