Home Latest News Urdu چین سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول
Latest News Urdu - March 18, 2023

چین سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

.

چین کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ چینی بینک نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرکی سہولت کے رول اوور کی منظوری دے دی اور یہ رقم 3 اقساط میں پاکستان کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہو چکی ہے۔ ملنے والی رقم سے ملکی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا۔

Comments Off on چین سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…