چین شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون کے متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف۔
.
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بانی رکن کی حیثیت سے چین نے شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون کے متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ارلی ہارویسٹ مرحلے نے پاکستان کو اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، توانائی کے مسائل کو حل کرنے، منڈیوں کو مینوفیکچرنگ ہب اور بندرگاہوں سے جوڑنے کے علاوہ اعلیٰ معیاری روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






